پڑھنہ سے سیری مسجد کے انتقال کی منسوخی

40

مانسہرہ : اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کے دفتر میں آج پڑھنہ سے سیری مسجد کے انتقال کی منسوخی کے سلسلے میں ایک وفد پیش ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے وفد کی بات بڑے غور سے سنی اور معاملے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II مانسہرہ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا اور ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد اپنی مکمل رپورٹ پیش کریں۔

وفد نے اپنے دیگر مسائل بھی بیان کیے جنہیں تحمل سے سنا گیا۔
متعلقہ ریونیو فیلڈ اسٹاف کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ ان مسائل کا فوری جائزہ لے کر حل کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور منصفانہ حل ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں