35 سالہ شخص کو چھریوں سے وار کر کے قتل کرنے جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

25

ایبٹ آباد: تھانہ حویلیاں کی حدود ڈھانگر میں 35 سالہ شخص کو چھریوں سے وار کر کے قتل کرنے جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے دو ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد ۔

ملزمان احمد اور صائم پسران خورشید نے معمولی لڑائی جھگڑے پر گلداف ولد غلام سرور نامی شخص کو چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے قتل جبکہ وقاص ولد غلام سرور کو شدید زخمی کر دیا۔

جس پر ایس ایچ او حویلیاں علی جدون نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں زیر دفعات 302/324 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں