پبلک لیزان کونسل کے ممبران امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کریں۔ایس ڈی پی او

40

کوہستان لوئر : پبلک لیزان کونسل کے ممبران امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کریں۔ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء

تھانہ دوبیر میں پبلک لیزان کونسل کے ممبران کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد ضلعی پولیس سربراہ عبدالسلام خالد کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا۔
میٹنگ کی صدارت ایس ڈی پی او سرکل اورنگریب خان نے کی، جبکہ ایس ایچ او دوبیر بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ پبلک لیزان کونسل کے لیے OG-30 قواعد و ضوابط مقرر کیے گئے ہیں، جن کے مطابق ممبران کے اختیارات اور کام کرنے کا مکمل طریقہ کار واضح کر دیا گیا ہے۔

لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کی فوری اطلاع مقامی پولیس کو دینا
مالک مکان اور کرایہ دار کے کوائف چیک کرنے میں معاونت.
سزا یافتہ یا رہا شدہ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنا

کسی ممکنہ تنازعہ یا صورتحال سے پولیس کو بروقت آگاہ کرنا
عوام کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کی اطلاع دینا
نئے کرایہ دار کی آمد کی فوری رپورٹ کرنا

اشتعال انگیز تقاریر یا غیر سماجی سرگرمیوں سے متعلق اطلاع دینا
ہنگامی حالات میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا

میٹنگ کے شرکاء نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں