تھانہ پٹن پولیس کی کارروائی: قتل کیس کا ملزم آلۂ قتل سمیت گرفتار

39

کوہستان لوئر : تھانہ پٹن پولیس کی کارروائی: قتل کیس کا ملزم آلۂ قتل سمیت گرفتار.

ضلعی پولیس سربراہ عبدالسلام خالد کی ہدایات پر تھانہ پٹن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او ثناء اللہ کی قیادت میں کی گئی کارروائی کے دوران ملزم پیر محمد ولد وارث خان ساکن سیو اپر کوہستان (حال پٹن) کو آلۂ قتل پستول سمیت گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ضلعی پولیس ہر قیمت پر انصاف کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں