خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی

47

مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر، بالاکوٹ نے بسیاں اور گڑھی حبیب اللہ بازاروں کا دورہ کیا۔ دورانِ چیکنگ نان بائی، کباب، مرغ اور دیگر اشئیائے خوردونوش کی دستیابی ومقرر کردہ نرخوں پرعوام کو فراہمی کا جائزہ لیا۔ آزمائشی خریداری کے بعدخلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر ، بالاکوٹ نے گڑھی حبیب اللہ اور گردونواح میں خسرہ، پولیو اور چیچک سے بچاؤ کی 17 تا 29 نومبر 2025 کے دوران جاری رہنے والی مہم کا جائزہ لیا اورمحکمہ صحت کے اہلکاران کو پوری محنت اور تندہی سے مذکورہ مہم کو کامیاب بنانے پر زور دیا تاکہ بچوں کوخسرہ، پولیو اور چیچک جیسے مہلک امراض سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں