مانسہرہ: صوبائی حکومت و ہدایاتِ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے آج ظفر روڈ بازار مانسہرہ کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران سبزی، فروٹ، بیکری سمیت مختلف دکانوں کو چیک کیا گیا۔دورانِ چیکنگ متعدد دکاندار ناغہ کے دن گوشت فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔
جس پر موقع پر ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور متعلقہ دکانداروں کو سختی سے تنبیہ جاری کی گئی اور جرمانہ عائد کیا گیا ۔
مزید یہ کہ تمام دکانداروں کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنی دکانوں پر باقاعدہ طور پر QR کوڈ آویزاں کریں، تاکہ سرکاری ریکارڈ، نگرانی اور رجسٹریشن کے عمل کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔