سرکاری ہسپتالوں میں عوام کی سہولت اولین ترجیح ہے اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اے سی

31

مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ،محترمہ ثناء فاطمہ نے کنگ عبد ﷲ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے اسٹاف کی حاضری کو تفصیل سے چیک کیا۔مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ادویات کے اسٹاک اور سپلائی ریکارڈ کی پڑتال کی۔

مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کا مشاہدہ کیا۔انتظامیہ کو بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر اے سی مانسہرہ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کی سہولت اولین ترجیح ہے اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

دورے کے اختتام پر انہوں نے متعلقہ عملے کو بہتری کے لیے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں