خون سفید ہو گیا۔ محلہ سیری، شیخ البانڈی میں بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

44

ایبٹ آباد : خون سفید ہو گیا۔ محلہ سیری، شیخ البانڈی میں بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق محمد فاروق ولد سمندر خان نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ جھگیاں میں ٹینٹ سروس کا کاروبار کرتے ہیں۔ بدھ کے روز دن کے وقت اس کے دو بیٹوں، یاسر فاروق اور فیاض احمد کے درمیان معمولی تکرار شدت اختیار کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق غصے کی حالت میں فیاض احمد نے اسلحہ اٹھایا اور اپنے حقیقی بھائی یاسر فاروق پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ دوسری جانب، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے سپرد کر دی گئی ہے۔

یاسر فاروق کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات 11 بجے بڑی شیخ البانڈی قاسم قائم خان جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں