ایبٹ آباد بار کی خواتین وکلاء کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

42

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد بار کی خواتین وکلاء کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد بار ایسوسی ایشن کی خواتین وکلاء اور کابینہ کے اراکین پر مشتمل وفد نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اسد خان جدون کی قیادت میں ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا تعلیمی و معلوماتی دورہ کیا۔ جیل پہنچنے پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل محترمہ سیدہ جنید بخاری نے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

محترمہ جنید بخاری نے وفد کو جیل مینوئل، قوانین اور جیل پولیس کے انتظامی ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر خواتین وکلاء کو جیل کے امورِ کار، نظم و نسق اور قیدیوں کی اصلاح و تربیت کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وفد نے جیل کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا جن میں قیدیوں کے بیرکس، جیل ہسپتال، پھانسی گھاٹ، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور دیگر اہم تنصیبات شامل تھیں۔ خواتین وکلاء نے انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی فلاح، صحت اور تربیتی سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اسد خان جدون نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا:
“مسٹر جنید بخاری ایک نہایت باصلاحیت اور محنتی منتظم ہیں۔ ان کی قیادت میں ایبٹ آباد جیل میں نمایاں بہتری آئی ہے اور آج یہ خیبر پختونخوا کی بہترین اصلاحی سہولت بن چکی ہے۔”

ایبٹ آباد بار ایسوسی ایشن نے اس دورے کو انتہائی مفید اور معلوماتی قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسے دوروں کے سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں