ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایک خواجہ سرا مریض کو ریسکیو 1122 نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں میڈیکل ڈی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ مریض کی حالت اس وقت انتہائی تشویش ناک ہے، اور ہسپتال عملہ ان کی مسلسل نگہداشت میں مصروف ہے۔
خواجہ سراء کے ورثاء کی تلاش میں مدد درکار ہے۔ خواجہ سرائوں کی تنظیم فوری رابطہ کریں۔
ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک کی واضح ہدایات پر مریض کو ہر ممکن طبی سہولت اور بہتر سے بہتر علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ علاج کے تمام مراحل میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔