بٹگرام : شنگ میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں کار اور K2 بس کے درمیان شدید ٹکر سے سرجن ڈاکٹر مومن خان کوہستانی زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت ڈاکٹر مومن خان گاڑی خود چلا رہے تھے اور گاڑی میں وہ اکیلے سوار تھے۔
شدید تصادم کے نتیجے میں ڈاکٹر مومن خان کو زخمی حالت میں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بشام منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
حادثے کی مزید تحقیقات متعلقہ حکام نے شروع کر دی ہیں جبکہ اہلِ علاقہ نے ڈاکٹر مومن کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔