پانی کے بلوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹیل ہوگی

68

ہری پور : صوبائی حکومت کی ہدایت پر کیش لیس ٹرانزیکشن کے فروغ کے لیے ٹی ایم اے ہریپور نے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے پانی کے بلوں کی ادائیگی کو ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔

اب شہری حضرات اپنے پانی کے بل ایزی پیسہ، جاز کیش، اور تمام آن لائن بینکنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے آسانی سے اپنے گھروں میں بیٹھے ادا کر سکتے ہیں۔

اپنی سہولت کے مطابق بل جمع کرائیں، وقت بچائیں، اور جدید ڈیجیٹل نظام کا حصہ بنیں۔ یہ اقدام عوام کی آسانی اور شفاف نظام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں