بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے اوڈ ڈسٹرکٹ سے آنے والی اُن گاڑیوں کا معائنہ کیا جو بٹگرام کے مختلف جنرل اسٹوروں کو اشیائے خوردونوش سپلائی کرتی ہیں۔ کارروائی کے دوران سپلائی شدہ اشیاء کے معیار کی جانچ پڑتال کی گئی اور غیر معیاری یا ممنوعہ اشیاء کی موجودگی پر متعلقہ افراد کے خلاف موقع پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ بٹگرام میں پاپڑ سمیت کسی بھی ممنوعہ مصنوع کی ترسیل ہرگز نہ کی جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔
بازار میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور سرکاری نرخنامے کی عملداری کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ تمام اشیاء مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کی جائیں، جبکہ زائد قیمت یا غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے قانون کے خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ۔