ایبٹ آباد پولیس نے چھ ملزمان گرفتار کر لیئے، شہریوں کی قیمتی گاڑیاں برآمد

33

ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری۔

ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق کی زیرِ نگرانی، ڈی ایس پی گلیات اور تھانہ چھانگلہ گلی و ڈونگاگلی پولیس کی مشترکہ کارروائی 06 ملزمان گرفتار اور 2 سرقہ شدہ کیری ڈبے برآمد کیے گئے۔

گرفتار ملزمان میں بلال، علی رزاق، عاقب، لیاقت، حسیب شاہ اور نادر خان شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ چھانگلہ گلی میں 381A/411/34 اور تھانہ ڈونگاگلی میں 381A کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایبٹ آباد پولیس کی بروقت کارروائی سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں برآمد ہوئیں اور سرقہ میں ملوث گروہ گرفتار کر کے علاقہ میں اطمینان و امن کی فضا بحال کی گئی۔

اس کارروائی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو ایس پی حویلیاں محمد اشتیاق کی جانب سے تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں