ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آباد ایاز محمود اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن خان افسر خان کی بہترین حکمتِ عملی اور مؤثر پیروی کے نتیجے میں ایک اہم کامیابی۔
گلفام ولد ایاز سکنہ رڑیاں جوگن مار، جو سال 2020 میں رڑیاں جوگن مار (حدود تھانہ کوٹھیالہ) کے رہائشی منصف ولد فقیر محمد کے قتل کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفتیشی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل کوششوں کے باعث فراری ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا گیا، جبکہ کیس میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔