ہریپور : دفتر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر این اے-18 ہریپور کی جانب سے مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن قوانین کے مطابق تمام انتخابی مہمات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جو 21 نومبر 2025 کی رات 12 بجے سے مؤثر ہو چکی ہے۔
یہ پابندی پولنگ ڈے سے 48 گھنٹے قبل عائد کی گئی ہے، جبکہ پولنگ 23 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی۔ اس مدت کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت، امیدوار یا انتخابی ایجنٹ کو کسی قسم کی انتخابی سرگرمی انجام دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مانیٹرنگ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس ہدایت کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی، جو متعلقہ انتخابی قوانین کے مطابق ہوگی۔
الیکشن کمیشن تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کرتا ہے کہ انتخابی عمل کی شفافیت، منصفانہ ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔