خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی جاری قومی مہم

62

بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیرِ صدارت خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی جاری قومی مہم کے پانچویں روز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران مہم کی یومیہ پیش رفت، مقررہ اہداف اور حاصل شدہ نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسکولوں، کمیونٹی مقامات اور دور دراز علاقوں میں ویکسینیشن عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین و سرپرستوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کی بروقت ویکسینیشن یقینی بنائیں، تاکہ خسرہ و روبیلا جیسی بیماریوں سے محفوظ، صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں