لوئر کوہستان: ایس ڈی پی او سرکل پٹن فیصل حفیظ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔
ڈی پی او کوہستان لوئر عبدالسلام خالد کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل پٹن نے ایس ڈی پی او آفس میں کرائم کا انعقاد کیا ۔ جس میں ایس ایچ او، انچارج چوکیات اور بیٹ افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جرائم کے تدارک، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی اور سرکل میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی طے کی گئی۔
اہم ہدایات:
جرائم کے خاتمے کے لیے ٹیم ورک کے تحت مؤثر آپریشنز۔
بیٹ افسران اپنے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں کریں۔
ایس ایچ او آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
سیاحوں اور فارنرز کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
منشیات کے خلاف سخت کارروائی اور عوام میں آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔
نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد، غیر قانونی کرایہ داران و ناقص سیکورٹی رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی۔
گشت، سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز مزید فعال کیے جائیں۔
تفتیشی افسران میرٹ پر تفتیش کریں اور ان ٹریس مقدمات جلد از جلد ٹریس کیے جائیں۔
تمام اہلکار دوران ڈیوٹی چوکنا رہیں، مشکوک افراد و گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں۔
بلٹ پروف جیکٹس و ہیلمٹس کا لازمی استعمال۔
کوہستان لوئر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
غیر قانونی کرایہ داران و ناقص سیکورٹی رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی
43