موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیب کا اجراء

32

ضلع ایبٹ آباد میں پانی کے معیار کے جائزے کے لیے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیب کا اجراء۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ ریجنل موبائل واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ لیب کا معائنہ کیا .

ایکسین پبلک ہیلتھ ایبٹ آباد سیدذاہد شاہ نے ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کو پانی کے معیار جانچنے والے جدید آلات اور ٹیسٹنگ طریقۂ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے گڈ گورننس کے اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان اور خصوصاً ڈسٹرکٹ ایجویکیشن آفیسر میل اور فیمیل کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام اسکولوں کے پانی کے نمونے لیب ایبٹ آباد سے لازمی ٹیسٹ کروائیں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور عوام کے لیے محفوظ و معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ شہری پانی کے نمونوںکی جانچ کے لیے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ بمقام منڈیاں میزائل چوک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں