فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا اشیائے خورونوش کی کوالٹی، صفائی ستھرائی، کچن کے ماحول اور حفظانِ صحت کے معیار کا تفصیلی جائزہ

35

ہری پور : خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ٹیم نے ہری پور میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مختلف فوڈ کاروبار اور ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا۔ اس دوران اشیائے خورونوش کی کوالٹی، صفائی ستھرائی، کچن کے ماحول اور حفظانِ صحت کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ٹیم نے غیر معیاری صفائی، زائد المیعاد اشیاء اور قواعد کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس کو جرمانے عائد کیے اور ذمہ داروں کو فوری اصلاحی اقدامات کی سختی سے ہدایت جاری کی۔

عوام نے فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہنی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں