یونیورسٹی آف ہری پور کے زیر اہتمام سالانہ انٹر کالجیٹ سپورٹس چیمپین شپ کے لیے سپورٹس جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد

16

ہری پور : یونیورسٹی آف ہری پور کے زیر اہتمام سالانہ انٹر کالجیٹ سپورٹس چیمپین شپ کے لیے سپورٹس جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی سے الحاق شدہ بوائز اور گرلز ڈگری کالجز کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے تمام کالجز کے پرنسپلز کو خوش آمدید کہا اور سپورٹس کے حوالے سے یونیورسٹی کی پالیسی واضح کی، ساتھ ہی ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سید ضیاء الاسلام کو ہدایت دی کہ آئندہ سال ہونے والے سپورٹس مقابلوں کے بہترین انعقاد کے لیے اقدامات کریں۔

ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سید ضیاء الاسلام نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سال 2025 کے منٹس کی منظوری لی اور جنرل باڈی کے ممبران کو تمام گیمز کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی کی طرف سے تمام وسائل استعمال کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ممبران نے متفقہ طور پر بوائز کالجز کے لیے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے پرنسپل ذوالفقار علی کو ایگزیکٹو باڈی کا صدر منتخب کیا.

جبکہ خواتین کے لیے گورنمنٹ بیگم نسیم ولی خان گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل ازرہ خاتون کو صدر منتخب کیا گیا۔ میٹنگ میں ٹیکنیکل ممبران کی منظوری بھی دی گئی اور بوائز کے لیے 13 گیمز جبکہ گرلز کے لیے 10 گیمز کے انعقاد کی منظوری دی گئی، جن کا انعقاد 3 سے 23 دسمبر 2025 کے درمیان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں