ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کے تحقیقی مقالات کا کامیاب دفاع

56

مانسہرہ : ہزارہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز کے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کے تحقیقی مقالات کا کامیاب دفاع۔ مذکورہ شعبے کے پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز نے اپنے مقالات کا دفاع کیا۔

پی ایچ ڈی اسکالر محبوب الہی نے “ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اسلامی قوانین کا علمی و تاریخی جائزہ” کے موضوع پر اپنے مقالہ کا کامیاب دفاع کیا ۔ ان کے سپروائزر ڈاکٹر سعید الحق جدون تھے اور امتحانی ممتحن کے فرائض پروفیسرڈاکٹر کریم داد ڈاکٹر نجم الحسن نے ادا کیے جبکہ ایم فل سکالرز، عبدالباسط اور معظم علی نے بھی اپنے مقالات کامیابی سے پیش کیے۔

عبدالباسط کا مقالہ “سیرتِ طیبہ سے مستنبط طبی اصول کی عصری معنویت” تھا، جبکہ معظم علی کا مقالہ “ہزارہ ڈویژن میں اقلیتوں کے مسائل اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ان کا حل: ایک تحقیقی جائزہ” پر مشتمل تھا۔ دونوں اسکالرز کے سپروائزرز بالترتیب ڈاکٹر سعید الحق جدون اور ڈاکٹر شاہد امین چئیرمین شعبہ علوم اسلامیہ تھے اور امتحانی ممتحن کے طور پر ڈاکٹر نجم الحسن نے شرکت کی۔تمام ممتحنین اور شعبہ کے انتظامی عہدیداروں نے اسکالرز کو ان کی کامیاب تحقیق پر مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں