ضلع بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن جاری ہ

35

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن جاری ہے۔

اس سلسلے میں ضلعی افسران، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ، ڈی ایچ او ایبٹ آباد اور ہیلتھ کوآرڈینیٹرز نے ہیلتھ ٹیمز کے ہمراہ مختلف ہیلتھ سینٹرز، اسکولوں اور فیلڈ میں جاری ویکسینیشن کا معائنہ کیا۔

اسکول پرنسپلز، والدین اور فیلڈ اسٹاف سے تفصیلی ملاقات کی گئی اور ویکسین سے متعلق تحفظات دور کیے گئے۔

والدین کو ایم آر ویکسین کی اہمیت، بچوں کی صحت کے تحفظ اور بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں