لیول تھری سرٹیفیکیشن کوچنگ کا سب سے اعلیٰ اور معتبر ترین درجہ

25

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد کے علاقے دہمتوڑ سے تعلق رکھنے والے نسیم صراف کے بیٹے وجیہہ اللہ نسیم نے عالمی شہرت یافتہ ادارے یو ایس اسکواش کا لیول تھری کوچنگ سرٹیفیکیشن حاصل کر کے ضلع اور ملک کا نام روشن کر دیا۔ لیول تھری سرٹیفیکیشن کوچنگ کا سب سے اعلیٰ اور معتبر ترین درجہ تصور کیا جاتا ہے، جسے حاصل کرنا کسی بھی کوچ کے لیے ایک بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

امریکی ادارہ United States Squash Racquets Association نے وجیہہ اللہ نسیم کو US Squash Level 3 Certified Coach کا درجہ دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے کوچنگ سرٹیفیکیشن پروگرام کے تمام مراحل اور تقاضے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے ہیں۔

وجیہہ اللہ نسیم کی اس کامیابی کے بعد انہیں پاکستان کے نمایاں، انتہائی مستند اور بین الاقوامی سطح کے اسکواش کوچز میں شمار کیا جانے لگا ہے۔ مقامی سطح پر اس کامیابی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے اور کھیلوں کے حلقوں نے اسے ایبٹ آباد کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں