بچوں کی بروقت ویکسینیشن کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، اے سی بٹگرام

45

بٹگرام: صوبائی حکومت کی ہدایات اور عوامی صحت کے تحفظ کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول نے روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی، مجموعی انتظامات اور ریکارڈ کی شفافیت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے فکسڈ سنٹر بنیان کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے اسٹاف کی حاضری، دستیاب سہولیات اور بچوں کی ویکسینیشن کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو مہم کے معیار میں مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے والدین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی بروقت ویکسینیشن کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، تاکہ روبیلا اور خسرہ جیسے امراض کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت اور عوامی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں