ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ کینٹ محمد زبیر تنولی کی کاروائی مشہور منشیات فروش
زین اللہ ولد عبدالرحیم سکنہ پاڑا چنار حال شیخ البانڈی کے قبضہ سے 2709گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف امتناح منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے ملزم کو پابند سلاسل کیا۔