بٹگرام: ٹریفک وارڈنز پولیس کی کارروائی — موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے غیر قانونی لوازمات تلف.
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں ٹریفک وارڈنز پولیس بٹگرام نے ضلع بھر میں جاری کارروائی کے دوران موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے اتاری گئیں غیر قانونی فلیش لائٹس، پریشر ہارنز، سلنسرز اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس تلف کر دیں
مہم ٹریفک نظم و ضبط کے قیام اور سڑکوں پر غیر ضروری شور کی روک تھام کے پیش نظر جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔