میں ہری پور کی عوام کو پاکستان کے حق میں بہترین فیصلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،مرتضی جاوید عباسی

41

ایبٹ آباد: اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ میں ہری پور کی عوام کو پاکستان کے حق میں بہترین فیصلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ورکروں اور قائد نواز شریف صاحب کے جانثار ساتھیوں کو بھرپور الیکشن مہم چلانے پر سلام عقیدت۔انشاءاللہ یہ فیصلہ ہریپور کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہری پور میں تاریخی جلسہ کیا جس کی آئندہ مثال نہیں ملے گی۔

اس لیکشن جیت کی مبارکباد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شیروں کے نام جنہوں نے دن رات الیکشن مہم میں محنت کی۔یہ جیت ہری پور کی ترقی کے نام، یہ جیت ہری پور کی محرومیوں کے ازالے کے نام،یہ جیت خانپور اور متاثرین تربیلہ اور اہلیان ہری پور کے نام جنہوں نے یکجہتی سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیا۔

سابق وفاقی وزیر و صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)مرتضیٰ جاوید عباسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں