گبر، تحصیل سئو میں گھر میں آگ لگنے کا واقعہ

53

اپر کوہستان: گبر، تحصیل سئو میں گھر میں آگ لگنے کا واقعہ۔
گبر، جو کہ ایک دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے، میں گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں اور ریونیو اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر جائے وقوعہ بھیجنے کی ہدایت جاری کی۔

دور دراز مقام، دشوار گزار راستوں اور بلند پہاڑی علاقے کے باوجود فائر فائٹنگ کا سامان اور طبی عملہ موقع پر روانہ کردیا گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کا عمل اس وقت جاری ہے جبکہ نقصان کے تخمینے کے لیے ابتدائی سروے بھی کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں