نامزد ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ڈی پی او

24

مانسہرہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان کی زیر صدارت سٹی ڈویژن کے آٹھ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ ماہانہ کرائم چیک اجلاس منعقد ہوا۔

ڈی پی او مانسہرہ نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ قتل کے مقدمات کے مدعیانِ کے ساتھ باقاعدہ ملاقات کریں، ان کا دکھ بانٹیں اور انہیں مکمل یقین دلائیں کہ نامزد ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹمبر مافیا اور منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کے گٹھ جوڑ کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا۔

انھوں نے تمام افسران کو تاکید کی کہ قتل و اقدامِ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، جبکہ ایسے ملزمان کو پناہ یا سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں۔

مزید برآں، انہوں نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اصل اور بڑے نیٹ ورک چلانے والے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر اور نتیجہ خیز کارروائیاں کی جائیں۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے کہا کہ امن و امان کا قیام ، عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام افسران پوری لگن اور دیانت داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں