قومیں ہمیشہ اتحاد، یکجہتی اور باہمی اعتماد سے ترقی کرتی ہیں۔ سنگین سلطان

37

مانسہرہ: بیرسٹر سنگین سلطان خان کی گوجر کلچر نائٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت، تفصیلات کے مطابق ممتاز قانون دان بیرسٹر سنگین سلطان خان نے ہزارہ یونیورسٹی میں منعقدہ گوجر کلچر نائٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جہاں طلبہ و طالبات نے گوجر ثقافت کے مختلف رنگ پیش کیے۔

پروگرام میں بڑی تعداد میں طلبہ، اساتذہ اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں بیرسٹر سنگین سلطان خان نے کہا کہ قومیں ہمیشہ اتحاد، یکجہتی اور باہمی اعتماد سے ترقی کرتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گوجر قوم آج بھی اپنی روایات، شناخت اور ثقافتی ورثے کو محبت اور فخر کے ساتھ زندہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قوموں کو آپس کی پہچان کے لیے پیدا کیا ہے اور ہر قوم ایک خوبصورت گلدستے کے پھول کی مانند ہے جو اپنی الگ خوشبو اور الگ رنگ رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف قومیتوں کا امتزاج ہی معاشرتی حسن میں اضافہ کرتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر بیرسٹر سنگین سلطان خان نے پروگرام کے منتظمین اور ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ کو کامیاب تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی یہ کاوش نہ صرف آئندہ نسلوں پر مثبت اثرات ڈالے گی بلکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں