ڈی پی او مانسہرہ کا بفہ کا خصوصی دورہ، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

33

مانسہرہ: ڈی پی او مانسہرہ کا بفہ کا خصوصی دورہ، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے آج تحصیل بفہ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی آر سی سرکل بفہ اور لائسنس برانچ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عمائدین علاقہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور بروقت حل کی یقین دہانی کرائی۔

عوام نے انھیں تحصیل میں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او مانسہرہ نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور تمام ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کی فہرستیں فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ کارروائی مزید تیز کی جا سکے۔

انہوں نے غریب افراد کی زمینوں اور جائیدادوں پر ناجائز قبضوں اور عدالت کے اسٹے آرڈر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔ مزید کہا کہ ان کے پاس زیادہ تر درخواستیں فراڈ کے معاملات سے متعلق موصول ہو رہی ہیں، جن میں پیسوں کا فراڈ، لین دین میں فراڈ، گاڑیوں اور زمینوں میں فراڈ شامل ہیں۔ ایسی تمام درخواستوں پر فوری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات تمام افسران کو جاری کر دیے گئے ہیں۔

آخر میں، ڈی پی او مانسہرہ نے ڈر آر سی سرکل بفہ کے ممبران کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہا اور عوام سے کہا کہ اپنے گھریلو مسائل، لین دین اور دیگر تنازعات کے حل کے لیے ڈی آر سی سے رجوع کریں ، جہاں ممبران بلا معاوضہ ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں