سڑکوں پر خالی سوزوکیوں کا راج، سی این جی کا بڑے پیمانے پر ضیاع

23

ایبٹ آباد: سڑکوں پر خالی سوزوکیوں کا راج، سی این جی کا بڑے پیمانے پر ضیاع۔

ایبٹ آباد کی مرکزی اور لنک سڑکوں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں خالی سوزوکی گاڑیاں دوڑتی دکھائی دیتی ہیں، جن میں سے زیادہ تر سی این جی پر چلتی ہیں۔ خالی گاڑیوں کی اس بے تحاشا نقل و حرکت سے نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے بلکہ قدرتی گیس جیسی قیمتی قومی وسیلہ بھی ضائع ہو رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق ایبٹ آباد سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے مقامی سطح پر روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے باعث سوزوکی گاڑی چلانا شہریوں کی بڑی تعداد کا واحد ذریعہ معاش بن چکا ہے۔

اس کے برعکس ہری پور میں قائم انڈسٹریل زون اور متعدد فیکٹریاں وہاں کے لوگوں کو بہتر روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایبٹ آباد میں بھی صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر بے روزگاری میں کمی لائی جائے، تاکہ سڑکوں پر خالی گاڑیوں کی تعداد کم ہو اور سی این جی کی غیر ضروری کھپت روکی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں