جنرل بس سٹینڈ سمیت ٹرانسپورٹ اڈوں کی منیجمنٹ سرکار کے سپرد

29

ایبٹ آباد : تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے مسافروں کو سفری سہولیات کی بہترین فراہمی اور ٹرانسپورٹروں کو اجارہ داری نظام سے نجات دلانے کے لیے ایبٹ آباد جنرل بس سٹینڈ سمیت ٹرانسپورٹ اڈوں کی منیجمنٹ سرکار کے سپرد کر دی گئی جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مسافر بھی مستفید ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کی جنرل بس اسٹینڈ سے اجارہ داری کے خلاف بھرپور کاروائی کرتےہوئےاڈہ جات منیجمنٹ کی ذمہ داری سرکار نے خود سنبھال لی ہے.

ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد، ٹریفک پولیس اور ایبٹ آباد پولیس کے تعاون سے ایبٹ آباد جنرل بس اسٹینڈ سے اجارہ داری ختم کر کے منیجمنٹ سرکار نے خود سنبھال لی، اب بس اسٹینڈ پر سرکاری عملہ موجود رہے گا بس اسٹینڈ پر مسافر حضرات کو ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔

جس سے نہ صرف مسافر حضرات مستفید ہونگے بلکہ سرکاری آمدن میں بھی اضافہ ہوگا. ٹی ایم او ایبٹ آباد کے اس اقدام کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجارہ داری نظام سے نجات ملنے سے مسافروں کو اڈہ جات کے اندر سہولیات میسر ہونگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں