ضلعی پولیس آفیسر مانسہرہ کا تھانہ پھلڑہ اور تھانہ لساں نواب کا دورہ

32

مانسہرہ : ضلعی پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان نے تھانہ پھلڑہ اور تھانہ لساں نواب کا دورہ کیا اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

دورے کے دوران انھوں نے تھانوں کا ریکارڈ، مجموعی کرائم کی صورتحال اور تھانوں کی حدود میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی سرکل پھلڑہ نے انھیں علاقے کی مجموعی صورتحال اور کرائم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ضلعی پولیس آفیسر نے تھانے کے ریکارڈ کی بروقت مینٹیننس اور تھانے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے پر عملے کے لئیے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں میرٹ اور انصاف کو یقینی بنایا جائے اور علاقے میں منشیات فروشوں و ٹمبر مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔علاقے میں گشت اور پیٹرولنگ کےنظام کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی۔

اس کے علاوہ، ڈی پی او مانسہرہ نے پرانی دشمنیوں کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں پولیس کا فعال کردار ادا کرنے کے حوالے سے بھی ڈی ایس پی سرکل پھلٹرہ اور دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں