مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں، آج اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل نے تحصیل بفہ میں واقع درج ذیل نجی تعلیمی اداروں کو خسرہ و روبیلا مہم (17 تا 29 نومبر 2025)—جس کا مقصد 6 سال سے کم عمر بچوں کو خسرہ و روبیلا سے محفوظ بنانا ہے—کے دوران بچوں کو ویکسینیشن نہ کروانے اور محکمہ صحت سے عدم تعاون پر سیل کر دیا۔
1. قدسی پبلک سکول
2. عائشہ میموریل سکول
3. شوکت اسلامیہ سکول
4. تعمیرِ ملت سکول
5. آگاہی پبلک سکول
6. ہدیہ پبلک سکول
انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم میں محکمہ صحت سے تعاون نہ کرنے والے اداروں کے خلاف “زیرو ٹالرنس پالیسی” کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔