بٹگرام: ضلعی پولیس سربراہ کا تحصیل الائی کے دور افتادہ علاقے پاشتو کا دورہ ، کھلی کچہری کا انعقاد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام محمد ایاز نے تحصیل الائی کے علاقے پاشتو کا دورہ کیا، جہاں مقامی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر الائی، ڈی ایس پی الائی، ایس ایچ او تھانہ بنہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے۔ مقامی عمائدین نے جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس پر ڈی پی او نے مشران، ممبران ڈی آر سی اور پبلک لیزان کمیٹیز کا شکریہ ادا کیا۔
دورے کے دوران تھانہ بنہ، کنڈاؤ گلی چیک پوسٹ، مقامی عدالت، پولیس سہولت مرکز بنہ الائ اور پولیس چوکی پاشتو کے مجوزہ مقام کا معائنہ بھی کیا گیا-
پولیس کارکردگی، سیکیورٹی انتظامات اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لے کر ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔