سردار ارشد نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

44

ایبٹ آباد: سابق تحصیل ممبر بوئی (ضلع ایبٹ آباد) اور جنرل کونسلر ویلج کونسل بوئی ٹو، سردار ارشد نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

شمولیتی پروگرام اسپیکر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا، جس کی قیادت اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور سابق صوبائی وزیر نزیر احمد عباسی نے کی۔

اس موقع پر اسپیکر بابر سلیم سواتی اور ایم پی اے نزیر احمد عباسی نے سردار ارشد کو پاکستان تحریکِ انصاف کے قافلے میں شمولیت پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔

تقریب میں یونین کونسل بوئی سے چیئرمین سردار پرویز، چیئرمین سردار زبیر یوسف، دیدل نکہ سے ملک عمر اعوان، جہانگیر اعوان، آصف الطاف، سردار بشارت، حاجی اقبال، مبارک عرفان عباسی، اعظم اشرف اور گڑھی حبیب اللہ سے یوتھ کونسلر شاہد بشیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں