بٹگرام میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

31

بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم نے ٹی ایم اے بٹگرام کے عملے کے ہمراہ بازار بٹگرام میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن انجام دیا۔

اس کارروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا گیا اور تجاوزات کا سارا سامان موقع پر ضبط کر لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے تاکہ بازار میں نظم و نسق قائم رہے اور عوام کو سہولت فراہم ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں