ہری پور ڈی ایف او ابرار احمد خان سواتی کی کاروائی، کہو اور زیتون کے درخت کاٹ ڈالے

42

ہریپور : ہری پور ڈی ایف او ابرار احمد خان سواتی کی کاروائی .
ہری پور کے علاقہ پھڑہاڑی کے پہاڑوں پر ٹمبر مافیا کی جانب سے کہو اور زیتون کے درختوں کا کاٹنے پرڈی ایف او جنگلات کی کاروائی۔

ہری پور کے علاقہ تناول کے گاؤں پھڑہاڑی میں ٹمبر مافیا کی جانب سے وسیع پیمانے پر کہو اور زیتون کی کٹائی جاری تھی اور بڑی مقدار میں کہو کاٹ کر فروخت کیا جارہا تھااہل علاقہ کی طرف سےاطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ابرار احمد خان اور عزہر خان نے خود موقع پر پہنچے اور اونچے پہاڑوں پر کاروائی کی ۔

جس پر ٹمبر مافیا کی لوڈ گاڑیاں برآمد کیں ٹمبرسمگلروں سے ان سے چین ارے کلہاڑیاں کٹر سمیت دیگر سامان برآمد کیا مزکورہ ٹمبر سمگلروں کے خلاف اس سے پہلے بھی محکمہ جنگلات کی طرف سے جرمانے اور سامان ضبط کیا گیا پھڑھاڑی کے پہاڑوں پر لگایا گیا کہو اور زیتون کے درختوں کی کٹائی پر اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں