ایبٹ آباد: حویلیاں کے علاقے مگری میں جیپ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں اسکول کے بچوں سمیت مجموعی طور پر 11 افراد سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے اب تک سات افراد کو سول ہسپتال حویلیاں منتقل کیا، جن میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں۔
مزید تین جاں بحق افراد کو موقع پر موجود مقامی افراد نے اپنے گھروں کو منتقل کیا۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے فراہم کردہ طبی امداد کے بعد دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں سول ہسپتال حویلیاں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں شامل افراد:
شیر افضل، محمد عاصم ولد محمد نذیر عمر 16 سال، احسان ولد گوہر رحمان، عمیر علی ولد محمد سجاد، قاسم ولد محمد ایوب، محمد آصف۔
جاں بحق افراد میں شامل:
حسیب علی ولد شفیق، محمد رفیق ولد سکندر، ادریس ولد شبیر احمد، سمی اللہ ولد محمد نثار، مراد علی ولد ریاض۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی ٹیموں نے مشکل پہاڑی علاقے میں پیشہ ورانہ مہارت اور تیز رسپانس کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔