ہریپور : ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمن کے بہترین کمانڈ کی بدولت ایک متاثرہ خاندان کو انصاف مل گیا ۔
قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم صابر ولد منظور الہی سکنہ نقارچیاں تحصیل غازی کو ایڈیشنل سیشن جج غازی ہری پور کی عدالت سے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 10 لا کھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
تھانہ غازی کی حدود نقارچیاں غازی میں سال 2024 میں ملزم صابر نے اپنی بیوی مقتولہ صائمہ بی بی کو بذریعہ تشدد کر کے قتل کیا تھا ۔جس کی نسبت تھانہ غازی میں مقدمہ علت 104 مورخہ 10.03.2024 جرم 302 درج رجسٹر ہوا ۔ بدوران تفتیش ملزم صابر گرفتار ہو کر چالان عدالت کیا گیا۔
مقدمہ کی تفتیش انوسٹی گیشن آفیسر فضل منان نے کی اور کیس کی سماعت کے دوران ملزم کو مجرم قرار دیکر سزا دلوائی گئی۔قتل کے مقدمے کی پیروی ایڈیشنل سیشن جج غازی ہری پور کی عدالت میں ہوئی اور تمام شواہد و ثبوتوں کی روشنی میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جر مانہ کی سزا کا فیصلہ سنایا۔قتل کے مقدمے کا فیصلہ ہونے پر مجرم کو سنٹرل جیل ہری پور میں منتقل کردیا گیا۔
قتل کے اس مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزا ہونے پر پولیس کی کارکردگی کو بے حد پزیرائی ملی ہے ۔علاوہ ازیں ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمن نے مقدمہ میں بہترین تفتیش کی بناء پر تفتیشی آفیسر کے لیے تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام کے احکامات جاری کیے۔