کانشیاں بالا ناڑا میں کمسن بچی پر تشدد کا واقعہ

29

مانسہرہ : کانشیاں بالا ناڑا میں کمسن بچی پر تشدد کا واقعہ۔

کانشیاں بالا ناڑا میں کمسن بچی پر تشدد کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان کے فوری نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ نے موقع پر پہنچ کر بچی کو مکمل تحفظ فراہم کیا اور والدین کو تھانہ لا کرکے قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

تھانہ بالاکوٹ میں فریقین کے درمیان باقاعدہ تحریری طور پر معاملہ طے پا گیا ہے، جس میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے واضح نکات شامل کیے گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت بچوں کی کفالت، بنیادی ضروریات کی فراہمی اور ماہانہ خرچ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔والد اور سوتیلی والدہ نے اپنی سابقہ غلطی تسلیم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا اور آئندہ بچوں کے ساتھ بہتر رویہ اپنانے کی یقین دہانی کروائی۔

مانسہرہ پولیس بچوں کے حقوق کے تحفظ، گھریلو تشدد کے سدباب اور کمزور طبقات کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں