ایبٹ آباد: سرکل بکوٹ کی سیاسی و سماجی شخصیت ظہیر عباسی نے کہا ہے کہ کوہالہ میں سرکل بکوٹ کے عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے احتجاج پر مجبور ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں علاقے کی محرومیوں کا فوری ازالہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ جدید دور میں بھی سرکل بکوٹ کے لوگ سڑکوں، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ عوام نے پہلے بھی پرامن احتجاج میں اپنے مطالبات پیش کیے لیکن حکومت نے صرف زبانی تسلیوں پر اکتفا کیا، عملی اقدامات نہ ہونے کے باعث انہیں دوبارہ سڑکوں پر آنا پڑا۔
ظہیر عباسی نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر عوام کے جائز مطالبات پورے نہ کیے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔