ایبٹ آباد ۔شاہینہ جمیل ہسپتال کے قریب گیس پائپ لائن میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی ۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔
ریسکیو ٹیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت سے انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔