قتل و اقدامِ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار

30

کولئی پالس کوہستان : پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل و اقدامِ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار۔

ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات اور ضلعی پولیس سربراہ امجد حسین کی قیادت میں، ایس ایچ او تھانہ کولئی فضل الرحمن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب متعدد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی بروقت کارروائی سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوئی ہے جبکہ اشتہاری عناصر کی گرفتاری سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں