مانسہرہ : تھانہ بالاکوٹ پولیس نے نڑاہ بالاکوٹ کےرہائشی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ، منشیات فروش وقار عرف وکی ولد ریاض سے موقع پر 499 گرام چرس اور 61 گرام آئس برآمد ہوئ۔
ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا گیا اور اس سے تفتیش شروع کی گئ جس نے دوران بتایا کہ وہ مزید منشیات بھی برآمد کروا سکتا ہے جو اس نے فروخت کرنی ہے۔ملزم کی نشاندہی پر مزید چرس برآمد کی گئ جو کہ مجموعی طور پر 3کلو 859 گرام چرس اور 61 گرام آئس برآمد کر لی گئ۔