مانسہرہ : پشاور کا رہائشی منشیات ڈیلر 23 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار ، تھانہ اوگی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئ۔
ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور خصوصاً منشیات سمگلرز کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری
ایس ایچ او تھانہ اوگی ملک آصف نے بمع ٹیم دورانِ ناکہ بندی ایک مشکوک گاڑی کو روکا، تلاشی کے دوران گاڑی سے 23 کلو 78 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر گاڑی میں موجود ملزم ہنر شاہ ولد جان یار سکنہ پشاور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا،منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔