احمد نواز خان جدون نے گورنمنٹ ہائی سکول میرپور کی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کا اعلان کر دیا

27

ایبٹ آباد: مرکزی سیکرٹری جنرل قومی وطن پارٹی اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی احمد نواز خان جدون نے گورنمنٹ ہائی سکول میرپور کی تباہ حال حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سکول کی تعمیر اپنی مدد آپ کے تحت کریں گے۔

وفد میں فارم فرینڈز کے سی ای او اور نیشنل کوآرڈینیٹر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز اسٹیشن پاکستان ڈاکٹر مسرورالحسن ٹیپو اور ونگ کمانڈر ریٹائرڈ اسد خان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بتایا کہ یہ سکول 2005ء کے زلزلے میں مکمل تباہ ہوا تھا اور افسوس کہ 20 سال گزرنے کے باوجود بھی تعمیر نہیں ہو سکا۔ عمارت کھنڈر بنی ہوئی ہے اور بچے سخت سردی میں بغیر چھت، دروازوں اور کھڑکیوں کے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

وفد نے یقین دہانی کروائی کہ اگر ضلعی انتظامیہ تعاون کرے تو وہ بغیر کسی سرکاری فنڈ کے، صرف دوستوں اور پرائیویٹ سپورٹ کے ذریعے سکول کی ازسرِنو تعمیر کے لیے تیار ہیں۔

ملاقات میں دیگر مسائل بھی اٹھائے گئے، جن میں:

ایبٹ آباد کے علاقے منڈیاں میں غیر قانونی تجاوزات کا فوری خاتمہ تاکہ راستے کھلے ہوں، بارشی پانی گھروں میں داخل نہ ہو اور ٹریفک کا دباؤ کم ہو۔

شہر میں ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر سخت تشویش۔ ڈاکٹر مسرورالحسن ٹیپو نے دودھ کی کوالٹی چیکنگ اور ٹیسٹنگ میں مکمل تکنیکی تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

وفد نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ ان سنگین عوامی مسائل پر فوری اور موثر اقدامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں