امپورٹڈ کپڑوں کے نام پر نوجوان کو پچاس ہزار روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا

27

ایبٹ آباد: امپورٹڈ کپڑوں کے نام پر نوجوان کو پچاس ہزار روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا۔

حذیفہ اعوان نے بتایا کہ وہ کشمیر کلاتھ سے امپورٹڈ ٹراؤزر سمیت چالیس سے پچاس ہزار روپے مالیت کے ملبوسات خرید کر لائے۔ سیلز مین نے مکمل یقین دہانی کروائی کہ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو چیزیں تبدیل کر دی جائیں گی۔

حذیفہ اعوان کے مطابق ساڑھے صرف چار ہزار روپے کا ٹراؤزر خریدا گیا۔ تمام ٹی شرٹس، ٹریک سوٹس اور کپڑے پہلی ہی دھلائی کے بعد خراب ہوگئے اور ان کے رنگ بھی اتر گئے۔ شکایت لے کر جب وہ دکان پہنچے تو انہیں یہ کہہ کر واپس بھیج دیا گیا کہ “آپ نے بلیچ سے دھویا ہوگا” اور انتہائی بد اخلاقی کے ساتھ ہر قسم کی تبدیلی سے انکار کر دیا گیا، جبکہ رسید پر بھی لکھا دکھایا گیا کہ کپڑوں کی کوئی گارنٹی نہیں۔

حذیفہ اعوان نے کہا کہ دکان کی اس بددیانتی اور غیر ذمہ دارانہ رویے نے انہیں شدید نقصان پہنچایا، جبکہ صارفین کے حقوق کے مطابق ایسی اشیاء کی واپسی یا تبدیلی سے انکار نہیں کیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں